ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 کانسی کے تمغے جیت لیے

تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے –

اسلام آباد:ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023ء میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔
ورلڈ ایم ایم چیمپئن شپ 7 سے 10 دسمبر 2023ء کو بنکاک، تھائی لینڈ میں ہوئی، پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہزیب خان نے 83.9 کے جی کے مقابلوں میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے اس چیمپئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کیلئے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی اور مستقبل کے مقابلوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں