پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز : شاہین آفریدی قومی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے-

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے.
پرتھ :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ شاہین آفریدی نائب کپتان ہوں گے، وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔دوسری جانب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں