پی ایس ایل9،شان مسعود کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

اونر سلمان اقبال نے ڈرافٹنگ سے چند گھنٹوں قبل فرنچائز کے کپتان کا نام بتایا -فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے قبل کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے فرنچائز کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، اس موقع پر نو منتخب ہیڈکوچ فل سیمنز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔کراچی کنگز کو ٹرافی جتوانے والے عماد وسیم کی جگہ شان مسعود کو کپتانی کا عہدہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز کے اسکواڈ میں منتخب ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں