میں نے کئی بارپانچ وکٹیں لیں،کبھی سجدہ نہیں کیا،محمدشامی

اگر عبادت کرنا چاہتا تو کون مجھے روک سکتا ہے، کرکٹر کا اینکر سے سوال -فوٹو: کرک انفو

میں یہ فخر سے کہوں گا میں بھارتی مسلمان ہوں اور اس کیا مسئلہ ہے؟، بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران سری لنکا کیخلاف میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے سے رکنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا بیان سامنے آگیا۔بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر محمد شامی نے سجدہ کرنے کے حوالے سے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں عبادت کرنا چاہتا تو کون مجھے روک سکتا۔مقامی ٹی وی چینل اسپورٹس تک کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد شامی نے کہا کہ کہ میں یہ فخر سے کہوں گا میں بھارتی مسلمان ہوں اور اس کیا مسئلہ ہے؟۔سجدہ نہ کرنے سے متعلق سوال پر شامی نے کہا کہ اگر مجھے عبادت کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت لینا پڑے تو میں اس ملک میں رہوں گا ہی کیوں؟، کیا میں نے اس سے پہلے کبھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا؟ متعدد بار 5 وکٹیں لی ہیں لیکن کب سجدہ کیا؟۔سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد شامی سجدہ میں جھک گئے تھے لیکن رُک گئے جس پر بحث چھڑگئی تھی کہ انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ محمد شامی نے ورلڈکپ میں سات میچز کھیل کر 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں