قومی ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی کیویز کے ہاتھوں شکست

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان ویمن ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر فاطمہ ثنا نے 90 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز 39 اور نجیہہ علوی نے 32 رنز بنائے۔میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کی باؤلر سوفی ڈیوائن نے 3، مولی پین فولڈ اور فران جوناس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 9 وکٹ کے نقصان پر 7 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز سے جیتا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پیر کو شیڈول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں