پاکستان سمیت دنیا بھر میں ” ایکس” کی سروس ڈاؤن

سروس ڈاؤن ہونے پر ایکس کی انتظامیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا-فوٹو:سوشل میڈیا

سان فرانسسكو: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس(ٹوئٹر) کے صارفین کسی پوسٹ کو دیکھنا چاہیں تو کلک کرنے پر پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دے رہا ہے۔سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس پر صارفین اپنے تجربات شئیر کررہے ہیں۔ ایکس کے ڈاؤن ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں