بگ بیش لیگ: ایمپائر سے بدتمیزی، انگلینڈ کے ٹام کرن پر 4 میچز کی پابندی

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران نامناسب رویہ انگلش کرکٹر ٹام کرن کو مہنگا پڑ گیا-

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ٹام کرن اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے
سڈنی: ایمپائر کی ہدایت کی خلاف ورزی اور بدتمیزی پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹام کرن پر بی بی ایل کے چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران نامناسب رویہ انگلش کرکٹر ٹام کرن کو مہنگا پڑ گیا۔
یہ واقعہ 11 دسمبر کو بگ بیش میں سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل اس وقت پیش آیا جب پریکٹس میں ٹام کرن نے وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔پہلی مرتبہ فورتھ ایمپائر نے ان کو وکٹ پر نہ دوڑنے کی تنبیہ کی لیکن جب دوسری مرتبہ ٹام کرن ایسا ہی کرنے لگے تو ایمپائر نے راہ میں کھڑے ہو کر انہیں روکا جس پر وہ ایمپائر کی طرف دوڑتے چلے گئے اور پھر ایمپائر کے برابر میں سے ہوتے ہوئے پچ سے باہر نکل گئے۔اس پر امپائر نے غصے کا اظہار کیا، اس موقع پر ٹام کرن نے امپائر کو بدتمیزی سے جواب دیا۔بعدازاں اس واقعے کی سماعت ہوئی جس کے بعد ٹام کرن کو کرکٹ آسٹریلیا نے 4 میچز کی پابندی کی سزا سنائی۔اس سزا کے تحت بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے ٹام کرن اپنی ٹیم کی جانب سے اگلے چار میچز نہیں کھیل سکیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ٹام کرن اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں