فلسطینی صحافی نے انسٹاگرام پر امریکی صدر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فلسیطینی صحافی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد امریکی صدر سے بھی زیادہ ہوگئی- فوٹو: فائل

غزہ: فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17.3 ملین ہوگئی جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے فالورز کی تعداد 17.2 ملین ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر صیہونی ریاست کے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم سے دنیا کو آگاہ رکھنے والے صحافی معتز نے انسٹاگرام پر مقبولیت میں امریکی صدر کو پیچھے چھوڑ دیا.فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر امریکی صدر کے مقابلے میں اپنے فالوورز کی تعداد کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صحافی کے فالوورز 17.3 ملین جب کہ بائیڈن کے 17.2 ملین فالوورز دیکھے جا سکتے ہیں۔غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 68 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے جن میں 61 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور 3 لبنانی شامل ہیں۔اسی طرح زخمی ہونے والے صحافیوں کی تعداد 15 ہے اور 20 اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جب کہ 3 لاپتا ہیں۔غزہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوگئی جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں جب کہ چار بڑے اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا اور زخمیوں کا علاج معالجہ نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں