آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں، دانش کنیریا فہرست میں نام نہ ہونے پر پی سی بی سے ناراض

میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،لیگ اسپنر نے پی سی بی کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لے لیا -فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں 5 میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا.
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر بولر دانش کنیریا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے نام کو شامل نہیں کیا تھا۔سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں 5 میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا، میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں