باکسنگ ڈے ٹیسٹ، ’پاکستان بے‘ مکمل آباد رہے گا

’کرکٹ میلے‘ میں کراچی فوڈ ٹرکس،روایتی چارپائی، ٹیپ بال کرکٹ کا بھی اہتمام- فوٹو: گیٹی

کراچی: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی روز ’پاکستان بے‘ مکمل آباد رہے گا جب کہ گرین شرٹس کے سپورٹرز کیلئے مختص خصوصی اسٹینڈز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔پرتھ ٹیسٹ کی طرح پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی گرین کیپس کے سپورٹرز کیلئے زبردست ماحول تیار کیا گیا ہے۔یہاں پر مختص کیے جانے والے پاکستان بے کی ابتدائی روز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ باقی دنوں کیلئے بھی ٹکٹوں کی فروخت میں کافی دلچسپی ظاہر کی جارہی تھی۔پاکستانی شائقین کیلئے مختص اس ایریا کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہیے، اس کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا نے میلے جیسا ماحول بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر والے علاقے کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے، اسے ’آؤٹ فیلڈ‘ قرار دیا گیا ہے، جسے پاکستانی سپورٹرز کیلئے ’کرکٹ میلے‘ میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں پرپاکستانی شائقین کو اپنے کلچر سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی میسر ہوگا، کراچی فوڈ ٹرکس موجود ہوں گے، روایتی چارپائیاں ہوں گی، ٹاپ بال کرکٹ کا اہتمام بھی ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، ’پاکستان بے‘ مکمل آباد رہے گا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں