پاکستان ٹیم کا جذبہ خیرسگالی، آسٹریلیوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحفائف پیش کیے
پاکستانی ٹیم نے نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلیوی کھلاڑیوں سے ملاقات کی:فوٹو:پی سی بی سوشل میڈیا
میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی فیمیلیز کو کرسمس پرتحائف پیش کیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحفائف پر پاکستانی پلئیر اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
Warm wishes and heartfelt gifts for the Australian players and their families at the MCG indoor nets 🎁✨ pic.twitter.com/u43mJEpBTR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 25, 2023




