لائبیریا، حادثے کا شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنیوالے 40 افراد جھلس کر ہلاک

منروویا: مغربی افریقی ملک لائبیریا میں حادثے کے شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر دور قصبے ٹوٹوٹا میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے ایندھن سے بھرا ٹینکر پہلے اُلٹا، پھر دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ایندھن سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، مقامی لوگ ٹینکر سے ایندھن جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ پہنچنے اور پھر فوراً دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 40 سے زائد افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کم از کم 83 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں