کراچی، نگران وزیر تجارت کی صنعتکاروں سے ملاقات، معاشی مسائل پر گفتگو

کراچی: نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی کراچی میں صنعتکاروں اور گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے الگ، الگ ملاقات ہوئی ہے۔نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی گورنر ہاؤس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات ہوئی، تاجروں اورصنعتکاروں نے ملاقات میں انہوں ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کی تجاویز دیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، ملکی معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ گوہر اعجاز کی زیر صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی اجلاس ہوا جس میں گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے اور واٹر ری سائیکلنگ و ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں