دنیا نئے سال میں اتحاد اور امید کا دامن تھامے رکھے، انتونیوگوتریس

مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024ء کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے-سیکرٹری جنرل قوام متحدہ

جینیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں گزشتہ سال کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں اتحاد اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2023ء بہت زیادہ مشکلات، تشدد اورماحولیاتی افراتفری کا سال رہا ہے، انسانیت درد میں مبتلا ہے اور ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے جبکہ 2023ءگرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024ء کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں