سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 62 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 38 کروڑ 24 لاکھ 14 ہزار 235 روپے مالیت کے 36 کروڑ 27 لاکھ 22 ہزار 668 شیئرز کا لین دین ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں