پرابھاس کی میگا ایکشن فلم ’سالار‘ کے بزنس میں بڑی کمی آگئی

-فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس کی میگا ایکشن فلم ’سالار‘ کے بزنس میں بڑی کمی آگئی، پہلے دن 90 کروڑ سمیٹنے والی فلم کے ساتویں دن کا بزنس 13 کروڑ تک پہنچ گیا۔ ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے جبکہ ایک ہفتے میں اس کا مجموعی بزنس 500 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔نئی فلم کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا گیا ہے۔’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں