سابق کپتان کا امام کی جگہ صائم ایوب کو موقع دینے کا مطالبہ

شان مسعود بہترین کنٹرول کیساتھ بیٹنگ کررہے ہیں، میں انہیں سینچری کرتا دیکھنا چاہتا ہوںا، سلمان بٹ –

سابق کپتان نے کہا کہ امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بلکل شارٹس نہیں کھیلتے جس سے ٹیم پر پریشر پڑتا ہے۔
میلبرن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے سیریز کے آخری میچ میں امام الحق کی جگہ نوجوان اوپنر صائم ایوب کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ امام الحق کوڈراپ کرکے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں موقع دیں، انہوں نے کہا کہ امام اپنی فارم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ صائم جارح مزاج کرکٹر ہیں جو مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بلکل شارٹس نہیں کھیلتے جس سے ٹیم پر پریشر پڑتا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ اپنی نصف سینچریوں کو سینچری میں نہیں بدل پارہے ہیں، انہوں نے کمنز کیخلاف اٹیک کیا جو غلطی تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شان مسعود بہترین کنٹرول کیساتھ بیٹنگ کررہے ہیں، میں انہیں سینچری کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں