سلمان خان کیوجہ سے ‘بگ باس’ کی کنٹسٹنٹ بیہوش، اداکار پر خوف طاری

سلمان خان کی ڈانٹ سُننے کے بعد عائشہ خان اپنے کمرے میں جاکر پھوٹ پھوٹ کر روئیں اور پھر وہ بیہوش ہوگئیں -فوٹو :

عائشہ خان نے دورانِ شو منور فاروقی پر دھوکے کا الزام عائد کیا تھا، انہوں نے شو سے قبل اُن کے ساتھ پیار کا ڈرامہ کیا اور اُنہیں بےوقوف بنایا
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 کے میزبان سلمان خان کی وجہ سے شو کی کنٹسٹنٹ عائشہ خان بےہوش ہوگئیں، اس واقعے نے اداکار پر خوف طاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نشر ہونے والی بگ باس کے سیزن 17 کی قسط میں سلمان خان نے ‘ویکنڈ کا وار’ میں کنٹسٹنٹ عائشہ خان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے معاملے پر کُھل کر بات کی۔
https://www.instagram.com/reel/C1feh7XBjdU/?utm_source=ig_web_copy_link
عائشہ خان نے دورانِ شو منور فاروقی پر دھوکے کا الزام عائد کیا تھا، عائشہ کا کہنا تھا کہ منور فاروقی نے شو سے قبل اُن کے ساتھ پیار کا ڈرامہ کیا تھا اور اُنہیں بےوقوف بنایا تھا جبکہ منور فاروقی نے عائشہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔سلمان خان نے ‘ویکنڈ کا وار’ میں عائشہ خان پر شدید غصہ کیا تھا اور اُن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ سب منور فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شہرت پانے کے لیے کررہی ہیں۔قسط میں دکھایا گیا کہ سلمان خان کی ڈانٹ سُننے کے بعد عائشہ خان اپنے کمرے میں جاکر پھوٹ پھوٹ کر روئیں اور پھر وہ بیہوش ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں بگ باس کے میڈیکل روم میں لے جایا گیا۔سلمان خان سمیت شو کے تمام کٹسٹنٹ عائشہ خان کے بیہوش ہونے کی وجہ سے کافی پریشان نظر آئے، اسی دوران سلمان خان نے ڈاکٹر سے عائشہ خان کی حالت کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹر نے کہا کہ اُن کے بلڈ پریشر کی سطح کافی کم ہوگئی ہے۔ڈاکٹر کی بات سُن کر سلمان خان گھبرا گئے، وہ پریشانی کی حالت میں عائشہ کا نام لیکر اُنہیں پکارتے رہے جس پر عائشہ خان روتے ہوئے کہنے لگیں کہ سب نے میرا مذاق بنا دیا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے سلمان خان کے عائشہ کے ساتھ رویے کو درست کہا جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکار کو اتنا زیادہ غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں