اوگرا کا صارفین کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا-

قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا،
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کر دی گئی۔دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3007 روپے 56 پیسے تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں