آسٹریلوی پادری نے 45 برس چرچ میں گزارنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی-

میلبرن: آسٹریلیا پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔
مسلم ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمٰن رکھا ہے، رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے، گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں