امیشا پٹیل کے ساتھ جنید خان کی نیو ائیرپارٹی کی ویڈیو وائرل

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ساتھ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شئیرکی:فوٹو:سوشل میڈیا

نیویارک: اداکار جنید خان کی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکار جنید خان نے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی۔ ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر رقص میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے پارٹی میں پرفارمنس پیش کی تھی۔
https://www.instagram.com/reel/C1jTEDmgVlg/?utm_source=ig_web_copy_link
جنید خان نے پارٹی میں موجود لوگوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔ امیشیا پٹیل کے ساتھ جنید خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے چند صارفین نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر جنید خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے جنید خان اور پاکستانی آرٹسٹوں کے لیے امیشا پٹیل کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں