حماس رہنما کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

-فوٹو : اے ایف پی

بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری کی شہادت کے بعد لبنان کی سرحد پر حزب اللہ نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ’’خطرناک‘‘ حملہ لبنان اور اس کی خود مختاری پر حملہ تھا، اسرائیل کو اسکا جواب دیا جائے گا۔جہادی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہر وقت مزاحمت کے لیے تیار ہیں اور ہمارے جنگجو بھرپور تیاری کے ساتھ سرحد پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد حماس کے نائب سربراہ صالع العروری نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کرکے جنگ کی حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں