متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے مغربی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی پاسپورٹ کا شمار کمزور ترین پاسپورٹ میں ہوتا ہے- فوٹو: فائل

واشنگٹن: آرٹن کیپٹل کی 2024ء کے پہلے سہ ماہی کے لیے جاری پاسپورٹ انڈیکس میں متحدہ عرب امارات 180 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے پاسپورٹ پر 130 ممالک کا بغیر پیشگی ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ اعزاز اپنی اعلیٰ سفارت کاری کے باعث برقرار رکھا۔ دوسرے نمبر پر اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ ہیں جن کے پاسپورٹس پر 178 ممالک میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، سویڈن، آسٹریا، اور لکسمبرگ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر ہیں جن پر 177 ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر 11 ممالک کی ویزا فری انٹری ہے۔ جس کے باعث پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ میں پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں