کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے-فوٹو: فائل

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
نیوز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023ء کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ے الیکٹرک کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں