سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں شاہینوں کا فلاپ شو، 7 کھلاڑی آؤٹ

جوش ہیزل ووڈ نے ایک اوور میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کردیا-فوٹو: کرک انفو

سڈنی: سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، پاکستان کی دوسری اننگز میں شو فلاپ ہو گیا، آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں قومی ٹیم کو 14 رنز کی برتری ملی۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز کے دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔بعدازاں صائم ایوب اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 58 تک پہنچایا جس کے بعد صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 60 رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.پاکستان کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں وکٹ 67 رنز پر ایک ہی اوور میں گری، سعود شکیل 2 جبکہ ساجد خان اور آغا سلمان کو صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے ایک ہی اوور میں پویلین کی راہ دکھا دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں