عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید سستا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اورپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپےکمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کیساتھ 2058 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں