مودی کی ساری توجہ گائے، اس کے پیشاب اور آر ایس ایس پر ہے، اپوزیشن رہنما

مسلم مخالف جذبات اکسا کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی ملک کو ہٹلر کی طرز پر چلا رہی ہے، شرد پوار

مودی ملک میں ترقی اور امن کی ضمانتیں دے دیں، الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں ملے گا،شرد پوار
نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے چار بار وزیراعلیٰ رہنے والے موجودہ رکن اسمبلی اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مودی اور ان کی حکمراں جماعت کی ساری توجہ صرف گائے، اس کے پیشاب اور آر ایس ایس پر ہے جب کہ مہنگائی، غربت اور وبائی امراض سے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شرد پوار نے مودی سرکار پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ مسلم مخالف جذبات اکسا کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی ملک کو ہٹلر کی طرز پر چلا رہی ہے۔نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بی جے پی مذہب اور اقلیت کے نام پر ملک میں نفرت اور تعصب کو ہوا دے رہی ہے۔ ہندواتوا کے نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے.شرد پوار نے کہا کہ تقریباً 9 ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا پتا صاف ہوچکا ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی بی جے پی کے لیے ماحول سازگار نہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک میں ترقی اور امن کی ضمانتیں دے دیں، الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں ملے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں