پاکستان کینو پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا

فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے، ترجمان اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن- فائل: فوٹو

فیصل آباد: پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔
اسٹرس فروٹ گروئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان شوکت پرویز آرائیں نے کہا کہ پاکستان کینو پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے 20ویں نمبر پر آگیا۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات نہ کیے تو کینو کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے جس سے ملک قیمتی زر مبادلہ سے بھی محروم ہو سکتاہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک کی جانب سے پاکستان آنے والے دریاؤں پر ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر بھی تشویشناک ہے۔شوکت پرویز آرائیں نے کہاکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں اور باغبانوں کو اپنی اجناس اور پھلوں کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جس سے کاشتکار اور باغبان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں