خیبر پختونخوا: پرائمری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع

چھٹیوں میں توسیع کے بعد پرائمری سکول 8 جنوری کے بجائے 15 جنوری کو کھیلں گے،مراسلہ محکمہ تعلیم

پشاور: خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 7 روز کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرد موسم کے باعث پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں 7 روز کی توسیع کردی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے اوقات تبدیل کردیے۔محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کے بعد پرائمری سکول 8 جنوری کے بجائے 15 جنوری کو کھیلں گے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز صبح ساڑھے 8 کی بجائے ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈی سکول صبح سے کھل جائیں گے جبکہ پرائمری سکول 15 جنوری کو کھلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں