غزہ کے اسکول میں پناہ گزین جوڑے کی شادی

ان پناہ گزین کیمپوں میں جہاں دل سوز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں امید کی نئی کرنیں بھی جنم لے رہی ہیں-

7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں ان لاکھوں افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔
غزہ: اسرائیلی بمباری کے باعث رفح کے علاقے میں ایک اسکول میں پناہ لینے پر مجبور ہونے والے خاندانوں نے گھروں کو واپسی کی امیدیں دم توڑنے پر ایک جوڑے کی وہیں شادی کرادی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کے باعث غزہ میں انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔ لاکھوں افراد اپنی جانیں بچانے کے لیے بسا بسایا گھر اور جما جمایا کاروبار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں ان لاکھوں افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ان پناہ گزین کیمپوں میں جہاں دل سوز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں امید کی نئی کرنیں بھی جنم لے رہی ہیں۔رفح کے سکول میں بنے پناہ گزین کیمپ میں محمد اور یاسمین کی شادی اہل خانہ نے سادگی سے سر انجام دی۔ مہمانوں نے سکول کے بلیک بورڈ پر زندگی کی نئی شروعات کرنے والے جوڑے کے لیے پیغامات لکھے۔جوڑے کے مطابق کبھی سوچا نہ تھا کہ شادی ان حالات میں ہوگی لیکن خوشی ہے کہ ہم ایک ہو رہے ہیں۔ ہماری شادی نے یہاں موجود غم زدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں