جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

جنوبی کیرولینا: امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگ گئے۔
ڈیمو کریٹ صدر جوبائیڈن جنوبی کیرولینا میں چرچ تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بعض شرکاء کھڑے ہوگئے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے۔اس موقع پر جوبائیڈن نے مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں اور وہ اسرائیل سے بات کر رہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں سفید فام شہریوں کے نسل پرست نظریے کی کوئی جگہ نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں