سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے کا ہو گیا

واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی ہوئی تھی-

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہیں
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار400 روپے ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی ہوئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 3 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں