انتخابی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر کرسکتی ہے،عالمی بینک

اسلام آباد:عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتی ہے۔
عالمی بینک کی گلوبل اکنامک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ پُرتشدد واقعات بھی بڑھ گئے تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید بگڑے گی، تاہم بے یقینی کے خاتمے اور انتخابات کے بعد ترقی کے امکانات سے حالات بہتر بھی ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا جولائی 2023ء سے جون 2024ء تک کا اکنامک آؤٹ لک غیرفعال ہے اور معاشی ترقی کی شرح کا تخمینہ صرف 1.7 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ افراط زر کا دباؤ کم ہونے پر امکان ہے کہ مالی سال 25-2024ء میں ترقی کی شرح 2.4 فیصد پر جا پہنچے، مالیاتی پالیسی کے بارے میں توقع ہے کہ یہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت رہے گی۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ سال 2024ء میں غریب گھرانے خوراک پر اضافی رقم خرچ کریں گے جس سے غذا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے غربت اور عدم مساوات مزید بڑھے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

انتخابی بے یقینی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر کرسکتی ہے،عالمی بینک” ایک تبصرہ

  1. Contact form blasts work! I can put your ad message in front of millions for less than $100 the same way I just put this message in front of you! Reach out to me via Skype or Email for details.

    P. Stewart
    Skype: live:.cid.e169e59bb6e6d159
    Email: ps89100@gomail2.xyz

اپنا تبصرہ بھیجیں