روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں