مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کے اضافے سے 185442 روپے کی سطح پر آگئی۔

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2052ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے 216300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 185442 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں