پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کر لی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت 20 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑی موبائل کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مقامی طور پر مینو فیکچرنگ شروع کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو 33 سے زائد لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، موبائل فونز کی تیاری سے 40 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسرآئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹاپ برانڈز کے تقریباً تمام موبائل آلات تیار کئے جا رہے ہیں اور سال 2021 سے اب تک 5 کروڑ سے زائد موبائل تیار کئے جا چکے ہیں۔ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ پیکیجنگ میٹریل، چارجرز اور بیٹریوں کی مقامی طور پر تیاری ہو رہی ہے، ہینڈز فری کی مقامی طور پر تیاری سے بھی صنعتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔واضح رہے کہ کابینہ نے جون 2020 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں