امریکا نے یمنی حوثیوں سے متعلق خفیہ پیغام ایران کو پہنچا دیا

امریکا کے یمن میں حملے پر 5 حوثی مارے گئے تھے- فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا۔ کسی بھی کارروائی سے قبل فریقین سے بات چیت سمیت تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں