مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر قسم کی مراعات دینے کیلئے تیار ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر قسم کی مراعات دینے کیلئے تیار ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان ایڈایبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے بغیر ہم کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ہم پاکستان کو ہر فیلڈ میں آگے لیجا سکتے ہیں، صرف ارادے اور نیت کی ضرورت ہے، ہمارے ملک میں سب کچھ ہی تو ہے بس ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہرایک فرد بن چکا ہے میں چاہتا ہوں ہم ایک قوم بنیں، جب ایک قوم بنیں گے تو ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہے، ون پلس ون کا فارمولا اپنانا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حب کراچی توانائی سے بھرپور ہے اور سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ لچک رکھتا ہے، اس ضمن میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں