سعودی عرب میں پٹرول پمپ پر دھماکا اور خوفناک آتشزدگی، ویڈیو وائرل

پٹرول پمپ میں دھماکے اور آتشزدگی میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے- فوٹو: ویڈیو گریب

ریاض: سعودی عرب کے علاقے تبوک میں ایک پیٹرول پمپ میں ہونے والے زور دار دھماکے اور آتشزدگی میں 1 شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق تبوک میں ایک پٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔


ریسکیو ٹیم کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6 افراد جھلس جانے کے باعث زخمی اور دھوئیں کی وجہ سے 8 کی حالت غیر ہوگئی۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول پمپ کی آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔
https://x.com/mode88_13/status/1746754455263953064?s=20
تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں