عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا، ہائی ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
https://x.com/Financegovpk/status/1746963720452845764?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں