بھارتی سپریم کورٹ نے صدیوں پرانی مسجد کی مسماری کیلئے سروے رکوادیا

عید گاہ شاہی مسجد 17 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی جسے انتہا پسند ہندو رام کرشنا کی جنم بھومی قرار دے رہے ہیں، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں قدیم اور تاریخی شاہی مسجد کے مندر ہونے کے لیے کیے جانے والے سروے کو رکوادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں متھرا کی قدیم مسجد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی سماعت جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکار دتا نے کی جنھوں نے مسجد کی انتظامیہ اور انتہا پسند ہندو جماعت کا مؤقف سنا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز نے الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو رکوا دیا اور فیصلے میں لکھا کہ مسجد کا سروے کرنے کے لیے کمیشن بہت کمزور بنیاد پر بنایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں