حوثیوں پر حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، قطری وزیراعظم

دوحہ: قطر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی قیادت میں یمن کے حوثیوں پر حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سب کو متاثر کر رہی ہے، عالمی رہنماؤں کو غزہ میں جنگ ختم کرانے پر توجہ رکھنی چاہیے، کسی بھی تنازع میں فوجی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے تنازعات کے بجائے مرکزی تنازع غزہ کی جنگ پر توجہ رکھنی چاہیے۔ غزہ کا تنازع ختم ہوگا تو دیگر تنازعات خودبخود دم توڑ دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں