پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کیساتھ 2 ہزار 47 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں