پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول

پاکستان 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔-

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1747584734690254970?s=20
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ گزشتہ سال 15 نومبر کو طے پایا تھا، پاکستان 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں