عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ

کراچی:سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتے کے آخری روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالربڑھنے سے 2 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں300 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جب کہ 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے تک پہنچ گئی۔سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے فی تولہ 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں