عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں