10 ڈالر کی لاٹری نے امریکی شہری کو 5 لاکھ ڈالر جتوا دیئے

-فائل:فوٹو

مشی گن: ایک امریکی شہری نے 10 ڈالر کی لاٹری خریدی جس نے اسے غیر متوقع طور پر 5 لاکھ ڈالرز جتوا دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ شہری نے شروع میں لاٹری ٹکٹ سے 10 ڈالر جیتے تھے جس کے بعد انہوں نے ان 10 ڈالر کو ایک اور ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کیا جس سے انہیں 5 لاکھ ڈالرز مل گئے۔77 سالہ شہری نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کی خوش قسمتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ کانسٹنٹین میں نارتھ واشنگٹن اسٹریٹ پر واقع گیس اسٹیشن پر رکے۔ جہاں سے میں اور میرے بیٹے نے 5 5 ڈالر کے دو لاٹری ٹکٹ خریدے۔انہوں نے نے بتایا کہ جب ہم نے انہیں کھرچا تو میں نے اس میں سے 10 ڈالر جیتے۔ میں واپس اندر دکان میں گیا تو میری نظر 500,000 ڈالر سِلور آئس ٹکٹ پڑی۔ میں نے خود اور اپنے بیٹے کیلئے اس کے دو ٹکٹ خریدے۔شہری نے بتایا کہ کاؤنٹر پر قیمت ادا کرنے کے دوران وہاں پر موجود کلرک نے مجھ سے کہا کہ لوگوں کی اس لاٹری پر قسمت بدل رہی ہے۔ میں نے اور میرے بیٹے نے اپنے اپنے ٹکٹس کو اسکریچ کیا۔ میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اگر میں تہمیں بتاؤں کہ میں 5 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہوں تو تم کیا کہو گے؟ اس نے جواب دیا کہ یہی کہوں گا کہ آپ مزاق کررہے ہیں۔ تب میں نے اسے اپنا ٹکٹ دکھایا اور ہم دونوں مارے خوشی کے چلانے لگے۔77 سالہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس انعامی رقم سے ایک نیا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں