’دل دل پاکستان‘ گانے پر آیوشمان کھرانہ کو جلا وطن کرنے کا مطالبہ

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی ’دل دل پاکستان‘ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی – فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے پاکستان کا مشہور زمانہ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاکر بھارتیوں میں نفرت کی آگ مزید بھڑکا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آیوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستان کا زبان زد عام ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی غصے سے سیخ پا ہوگئے اور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ پر تنقید کے تیر برسانے لگے۔ڈاکٹر نویا نامی بھارتی صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ بالی ووڈ اداکار پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا“۔ایک بھارتی صارف نے کہا کہ ”آیوشمان کھرانہ جیسا دوغلا انسان صرف بالی ووڈ میں ہی مل سکتا ہے، آج اس اداکار نے اپنی ساری عزت کھو دی ہے“۔


سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ ”آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے“۔


بھارتی میڈیا کے مطابق آیوشمان کھرانہ کی یہ وائرل ویڈیو دراصل 7 سال پُرانی ہے، یہ ویڈیو 2017ء میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے بھی پرفارم کیا تھا۔اس کنسرٹ میں آیوشمان کھرانہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ اور ’چک دے انڈیا‘ گانے پر پرفارم بھی کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں