بھارت سمجھتا ہے کشمیر ہڑپ کر لیا تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کشمیر ہڑپ کر لیا تو یہ اس کی بھول ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے حریت رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتی ہے، کشمیری 5 اگست 2019ء اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔چودھری انوارالحق نے کہا کہ کشمیری اپنا بنیادی حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، بھارت کی کوئی بھی خفیہ ایجنسی آزاد کشمیر میں تخریب کاری سے باز رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں