انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی خبریں پھر گرم

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع -فوٹو: فیس بک

کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں،بی سی سی آئی
ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی خبریں ایک بار پھر گرم ہوگئیں۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے بھارتی بلے باز نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ لیا ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاندان ترجیح ہے اور سپر اسٹار کرکٹر کو اپنی زندگی کے اس مرحلے کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کرنے پر جج نہیں کرنا چاہئے۔


واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں۔یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اُنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی 2021ء میں بھی اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد واپس چلے گئے تھے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے2017ء میں بیٹی کانام وامیکا رکھا تھا اور اس سال جنوری میں اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں